ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / دہلی میں گرو گوبند سنگھ کے نام سے سڑک منسوب

دہلی میں گرو گوبند سنگھ کے نام سے سڑک منسوب

Fri, 06 Jan 2017 23:55:14  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 6 /جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)گرو گوبند سنگھ کی 350ویں جینتی کے موقع پر قومی دارالحکومت کے روہنی علاقے میں ایک سڑک کا نام ان کے نام پر رکھا گیا۔حکام نے بتایا کہ شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن نے روہنی کے سیکٹر 15میں بلاک اے سے بلاک بی کی سڑک کا نام گرو گوبند مارگ رکھا ہے۔گرو گوبند سنگھ کے یوم پیدائش کے کے موقع پر دہلی کے تمام چھوٹے بڑے گرودواروں کو سجایا گیا اور ہر جگہ عقیدت مندوں کی بھیڑ رہی۔چاندنی چوک میں سیس گنج گرودوارہ اور وسطی دہلی میں بنگلہ صاحب گرودوارہ پر جینتی کے جشن کی رونق قابل دید تھی۔شمالی دہلی کے میئر سنجیو نیر نے کہاکہ گرو گوبند سنگھ جی عظیم مجاہد تھے، ہم نے ان کی زندگی اور قربانی سے بہت کچھ سیکھا ہے۔کارپوریشن میں ایوان کے لیڈر وجے پرکاش پانڈے نے کہاکہ گرو گوبند سنگھ جی نے سکھ عقیدہ خالصہ کا قیام کیا تھا اور اپنے اہم مذہبی الفاظ سے گرو گرنتھ صاحب کو ہمیشہ کے لیے سکھوں کے گرو کے طور پر ثابت کر دیا۔اس موقع پر ملک بھر میں جشن کا انعقاد کیا گیا،گوبند سنگھ جی کی جائے پیدائش پٹنہ میں اس موقع پر خصوصی اہتمام کیا گیا۔
 


Share: